اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی آج رات کراچی پہنچیں گے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کی فائنلسٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج رات دبئی سے کراچی پہنچے گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق، فاسٹ بولر محمد سمیع اور فہیم اشرف پہلے ہی پاکستان میں بھی جب کہ دیگر کھلاڑی آج رات کراچی پہنچیں گے۔ پاکستان آنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑیوں میں اسٹیون فن، لیوک رونکی، جے پی ڈومنی، چاڈوک والٹن اور سیموئل بدری شامل ہیں۔یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے مدمقابل ہوگی۔

error: Content is protected !!