اظہر علی ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے،ویڈیو بیان دیکھیں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی اوپنر اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس رکھنا چاہتے ہیں۔قومی ٹیم کی جانب سے 53 ون ڈے کھیلنے کےبعد اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ،انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، اس موقع پر وہ کافی مطمئن نظر آرہے تھے۔ان کا کہنا تھاکہ نوجوان کرکٹرز ون ڈے میں بہت اچھا کھیل رہے ہیں، ٹیم کا ایک کمبی نیشن بنا ہوا ہے اسے ڈسٹرب نہیں کیا جاسکتا اس لئے انہوں نے ون ڈے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ سارا فوکس ٹیسٹ کرکٹ پر کرنا چاہتے ہیں۔اظہر علی نے 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 36 اعشاریہ 90 کی اوسط سے 1845 رنز اسکور کئے۔انہوں نے کیریئر میں 3 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں اسکور کیں۔اظہرنے آخری ون ڈے میچ 13 جنوری 2108 کو ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا، واضح رہے کہ 2015 میں انہیں پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی بنایا گیا تھا۔

error: Content is protected !!