اعجاز فاروقی کرکٹ‘ نیو یونائیٹڈ جیم خانہ فائنل کھیلنے کی حقدار بن گئی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نیو یونائیٹڈ جیم خانہ نے منٹگمری جیم خانہ کو 17رنز سے شکست دے کر پروفیسر اعجاز فاروقی کے سی سی اے زونIIانوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا۔فائنل میں فاتح ٹیم کے مدمقابل داؤد اسپورٹس آئے گی جس نے پہلے سیمی فائنل میں منصورہ اسپورٹس کو شکست سے دوچارکیا تھا۔محمد ولی خان کے 57رنز فتح گر ثابت ہوئے۔ محمد شعیب کے 27رنز کے عوض 4شکارنے بھی فتح کو آسان بنایا۔ شاہد اسلم کی 60رنز اور عرفان مشتاق کے 49رنز رائیگاں گئے۔ٹی ایم سی گراؤنڈ گلبرگ پر نیو یونائیٹڈ جیم خانہ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 40اوورز کے اختتام پر 7وکٹوں پر 207رنز بنا کرمیدان سے باہر آئی۔ محمد ولی خان نے 5چوکوں کی مدد سے 57رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد اسد کے 27رنز پر 3چوکے شامل تھے۔ رانا اعجاز اور محمد سفیان نے 22,22رنز کاحصہ ڈالا۔زین عباس نے 17اور محمد فیضان نے 15رنز اسکور کئے۔ محمد زہیب نے 28اورمحمد کاشف نے 36رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔عابد اﷲ اور کلیم صدیقی کو ایک ایک وکٹ ملی۔جوابی اننگز میں منٹگمری جیم خانہ 190رنز پر ہمت ہار گئی جب مقررہ اوورز میں 9کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ شاہد اسلم نے 4چوکے لگا کر 60رنز کی بھرپور مزاحمتی اننگز کھیلی۔ ایک رن کی کمی سے عرفان مشتاق اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔دوران اننگز انہوں نے 4چوکے اور 3چھکے لگائے۔ثناء اﷲ کے 43رنز میں 4چوکے شامل تھے۔محمد شعیب نے 27رنز پر 4حریف بیٹسمینوں کو میدان بدر کیا۔ احمد رضا نے 44رنز کے عوض 3وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ راشد غنی کو 29رنز پر 2وکٹیں ملیں۔ ایمپائرز محمد یونس اور اختر قریشی جبکہ آفیشل اسکورر نظام الدین تھے۔

error: Content is protected !!