افریقن کپ آف نیشنز، سٹار محمد صلاح کی ٹیم جنوبی افریقہ سے ہار کر ٹورمنٹ سے باہر

قاہرہ(سپورٹس لنک رپورٹ) افریقن کپ آف نیشنز میں سپر اسٹار محمد صلاح کی مصری ٹیم جنوبی افریقہ سے ہار کر باہر ہو گئی، ادھر کوپا امریکا ایونٹ میں 14سال بعد ریڈ کارڈ پر آؤٹ ہونے والے میسی کی ٹیم ارجنٹائن نے چلی کو شکست دیدی۔خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال کے 2بڑے ایونٹس میں تگڑے مقابلے، افریقہ کپ آف نیشنز میں سپر سٹار محمد صلاح کی ٹیم مصر اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہوئے۔ زور کے جوڑ میں پہلے ہاف تک کوئی گول نہ ہوا، دوسرے ہاف کے آخری منٹس میں لورچ نے گیند کو جال میں ڈال کر پروٹیز کو برتری دلائی، یہی سبقت فیصلہ کن ثابت ہوئی۔دوسرا میچ کوپا امریکا کپ میں ہوا، تیسری پوزیشن کے لیے ارجنٹائن اور چلی آمنے سامنے آئے، ارجنٹائن کی طرف سے 12ویں اور بائیسویں منٹ میں گول ہوئے، 37ویں منٹ میں مایہ ناز لیونل میسی ریڈ کارڈ پر آؤٹ، 14سال بعد یہ ان کے کیرئر میں دوسری بار ہوا۔ اس تاریخی واقعے کے بعد ارجنٹائن کو 2ایک سے فتح یعنی تیسری پوزیشن ملی۔

error: Content is protected !!