افغانستان کرکٹ کے کئی بدترین ریکارڈز کا مالک بن بیٹھا

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان مایاناز اسپنر راشد خان ورلڈکپ تاریخ کے سب سے مہنگے بولر اور کسی بھی اننگز میں 100 رنز سے زیادہ رنز دینے والے دنیا کے پہلے اسپنر بن گئے۔دائیں ہاتھ کے اسپنر راشد خان نے 12.22 کے اکانومی ریٹ سے 9 اوورز میں 109 رنز دیے جو کہ نہ صرف ورلڈکپ میں بلکہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں اکانومی کے اعتبار سے کسی بھی بولر کی سب سے بدترین کارکردگی ہے۔ایک روزہ کرکٹ کے سب سے مہنگے بولر آسٹریلیا کے مائیک لوئس جنہوں نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف 10 اوورز میں 113 رنز دیے تھے۔اس کے علاوہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 50 اوورز میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ بھی افغانستان نے اپنے نام کیا اور 397 رنز دیے۔

error: Content is protected !!