افغان کرکٹرز ٹی ٹین لیگ کا حصہ نہیں بنیں گے


دبئی: (سپورٹس لنک رپورٹ)ٹی ٹین لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے افغان کرکٹرز ٹی ٹین لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔تفصیلات کے مطابق سی ای او افغان کرکٹ شفیق استانکزئی نے کہا ہے کہ افغان کرکٹرز ٹی ٹین لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، ٹی ٹین لیگ ہمارے مقامی ایونٹ سے متصادم ہورہا ہے۔شفیق استانکزئی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بھی کوچ نے سختی کررکھی ہے، کوچ بھی ورلڈ کپ کی تیاریوں کی وجہ سے اجازت نہیں دیں گے۔افغان کرکٹرز محمد نبی، اوپنر بلے باز محمد شہزاد، لیگ اسپنر راشد خان ودیگر کھلاڑیوں نے ٹی ٹین لیگ کے پہلے سیزن میں حصہ لیا تھا۔واضح رہے کہ شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کی متنازع فنڈنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لیگز سے متعلق آئندہ ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

error: Content is protected !!