افغان کرکٹ ٹیم کے محمد شہزاد کی پشاور قیوم اسٹیڈیم میں پریکٹس کے معاملے پر ہونے والی تحقیقات میں نیا انکشاف

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کی پشاور قیوم اسٹیڈیم میں پریکٹس کے معاملے پر ہونے والی تحقیقات میں نیا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان کھلاڑی محمد شہزاد اسٹیڈیم کے گولڈ ممبر کارڈ کے تحت تمام تر سہولیات استعمال کررہے تھے۔محکمہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا ہ ذرائع کے مطابق گولڈ کارڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو قومی شناختی کارڈ یا فارم ب پیش کرنا لازم ہوتا ہے۔تاہم ریکارڈ پر دستاویزات نہ ہونے کے باوجود افغان کھلاڑی گولڈ کارڈ استعمال کرتے رہے ہیں۔ معاملے کا انکشاف ہونے پر محکمے نے تحقیقات مزید بڑھا دی ہیں

۔ذرائع کے مطابق محمد شہزاد کو کئی بار فون کرکے پیش ہونے کی ہدایت بھی جاری کی گئی تاہم محمد شہزاد نجی ٹی وی پر خبر نشر ہونے کے بعد سے اب تک دوبارہ قیوم اسٹیڈیم پشاور نہیں آئے اور نہ ہی کمیٹی کے سامنے پیش ہوسکے۔واضح رہے کہ چندر روز قبل نجی ٹی وی نے خبر نشر کی تھی کہ پاکستان میں سکیورٹی کو جواز بنا کر میچز نہ کھیلنے والے افغانستان کے کھلاڑی غیرقانونی طور پر پشاورمیں پریکٹس کرتے دیکھے گئے ہیں۔پشاور اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف شہزاد ہی نہیں افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پشاورآ کر کھیلتے ہیں۔

error: Content is protected !!