الکرم اسپورٹس چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل میں پنہچ گئی

 

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ )  ٹی ایم سی گراؤنڈ پر الکرم اسپورٹس زون ایک نے نذیر حسین جیمخانہ کو 30 رنز سے شکست دیکر زون ایک چیلنج کپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پنہچ گئی ۔الکرم اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر  154 رنز بنائے ۔زین الہدا نے عمدہ اننگز کھیلی اور 65 رنزبنائے جبکہ عبد الغفور نے 28 اور  کریم نے 15 رنز بنائے ۔ مدنی زبیر نے دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں نذیر حسین جیمخانہ   18.5 اوورز میں   124 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی فرمان محسن نے 29 اور ثاقب صدیقی نے 24 رنز بنائے۔ فارش کریم نے تین جبکہ بابت بٹ خان اور سعد الحسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

error: Content is protected !!