الیکسز سانچیز کا امریکی دورے سے باہر ہونے کا خدشہ

مانچسٹر:‌ (سپورٹس لنک رپورٹ) ویزا مسائل کے باعث الیکسز سانچیز کا دورہ امریکا سے باہر ہونے کا خدشہ، مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر نے گزشتہ ہفتے ہی ٹریننگ سیشن جوائن کیا تھا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر الیکسز سانچیز کا سیزن سے قبل دورہ امریکا سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ کلب ترجمان کے مطابق وہ ویزا مسائل کے باعث اتوار کو نوجوان اسکواڈ کے ساتھ مانچسٹر سے لاس اینجلس نہیں جا سکتے۔ یاد رہے کہ 29 سالہ فٹبالر نے گزشتہ ہفتے ہی ٹریننگ سیشن جوائن کیا تھا لیکن ٹیم منیجر جوزے مرینو بھی ان کی پری سیزن میچوں میں شرکت پر بے یقینی کا شکار ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ فروری میں اسپین میں ٹیکس فراڈ پر 16 ماہ کی معطلی کو قبول کرنے پر یہ مسائل کھڑے ہوئے ہیں۔

error: Content is protected !!