الیگزینڈر زویریو نے میونخ اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

میونخ، استنبول(سپورٹس لنک رپورٹ) جرمنی کے ٹینس اسٹار الیگزینڈر زویریو نے مسلسل دوسری مرتبہ میونخ اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی ۔اتوار کو 71منٹ تک جاری رہنے والے مینز سنگل کے فائنل میں انہوں نے ہم وطن فلپ کولشرائبر کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین کے یکساں اسکور سے ٹھکانے لگا کر اپنے پروفیشنل کیریئر میں ساتوا ں ٹور ٹائٹل یقینی بنایا۔ جاپان کے ورلڈ نمبر 114 پلیئر ٹارو ڈینیئل نے استنبول اوپن کے فیصلہ کن مقابلے میں تیونس کے مالیک جازیری کو سات،چار اور چھ چار سے آؤٹ کلاس کر کے پہلی مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

error: Content is protected !!