امام الحق کی سکین رپورٹ ٹھیک، دوبارہ ٹیم کو جوائن کرلیا

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز امام الحق جو نیوزی لینڈ کیخلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کےدوران کیوی بائولر فرگوسن کی گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے اور جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ امام الحق کے ہسپتال میں کئے جانے والی سکین رپورٹ مکمل طور پر ٹھیک آئی ہے اور اب انہوں نے دوبارہ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے تاہم ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق امام الحق ابھی ٹیم فزیو کی زیر نگرانی رہیں گے

امام الحق کا ایک بار پھر چیک اپ کیا جائیگا جس کےبعد ان کی آئندہ میچوں میں شمولیت کےحوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹویٹر اکائونٹ پر ٹویٹ کیا گیا ہے کہ امام الحق اب مکمل ٹھیک ہیں اورہسپتال سے واپس ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں تاہم وہ ابھی ٹیم فزیو کی زیرنگرانی رہیں گے۔

error: Content is protected !!