امریکہ نے معروف فٹبالر میراڈونا کو ویزا کیوں نہ دیا،انتہائی دلچسپ وجہ سامنے آگئی

بیونس آئرس( سپورٹس لنک رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید ارجنٹائن لیجنڈ فٹ بالر میرا ڈونا کو مہنگی پڑ گئی۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابقحکام نے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو ویزہ دینے سے انکار کردیا،ارجنٹیا کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈیاگو میراڈونا نے میامی میں دائر کیس میںپیش ہونے کیلیے ویزا کی درخواست دی تھی مگر امریکی صدر کیخلاف توہین آمیز جملے استعمال کرنے پر انہیں ویزا نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ میرا ڈونا نے ٹیلی ویڑن پروگرام میں ٹرمپ کو کٹھ پتلی قرار دیا تھا اور بعد ازاں بھی امریکی صدر کی متنازعہ پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

error: Content is protected !!