انشااللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا، وزیر اعظم کی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ فورکے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اس کی انتظامیہ اور ویوین رچرڈ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشااللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔ پیر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد کے عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، تمام منتظمین اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اس کی انتظامیہ کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوست ویو رچرڈ کو بھی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ انشااللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 4 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

error: Content is protected !!