انعام کا اعلان کیا مگر نہ دیا: اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے بلاول کو وعدہ یاد دلادیا

4 سال پہلے بلاول بھٹو کے ہمراہ لی گئی تصویر: فوٹوبشکریہ ٹوئٹر پیکج فٹبال پاکستان ڈاٹ کام

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے فائنل تک رسائی کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پارٹی رہنما شیری رحمان کی وعدہ خلافی یاد دلادی۔پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے روس کے شہر ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جس میں ٹیم کو ازبکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی فائنل تک رسائی کو سراہا جارہا ہے اور ایسے میں ٹیم نے کسی بھی انعام کے اعلان سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ان کی وعدہ خلافی یاد دلا دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’فٹبال پاکستان ڈاٹ کام‘ کے پیج پر ٹوئٹ میں 4 سال قبل لی گئی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور پارٹی رہنما شیری رحمان بھی موجود ہیں۔تصویر میں چیئرمین پیپلزپارٹی اور شیری رحمان کو مخاطب کرکے ان کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا گیا ہےکہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ کا جو بھی نتیجہ آیا مگر بلاول بھٹو اور شیری رحمان کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر نہ بنوائیں اور کسی انعام کا بھی اعلان نہ کریں کیونکہ آپ نے چار سال پہلے کیا گیا وعدہ اب تک پورا نہیں کیا۔

error: Content is protected !!