انٹرریجن انڈر19کرکٹ،پشاور نے حیدر آباد کو شکست دیدی

صوابی(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی انٹر ریجن انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین روزہ میچ میں پشاور نے حیدرآباد ریجن کے خلاف اننگز اور124رنز سے کامیابی حاصل کی۔صوابی میں ہونے والے میچ میں حیدرآباد کی ٹیم دوسری اننگز میں92رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں ڈیرہ مراد جمالی نے کراچی بلیوز کے خلاف اننگز اور25رنز سے کامیابی حاصل کی۔ٹی ایم سی گراونڈ کراچی میں فاٹا نے ایبٹ آباد کو 41رنز سے ہرادیا۔نیشنل گراونڈ اسلام آباد میں لاہور بلیوز نےاسلام آباد ریجن کو137رنز سے شکست دے دی۔دوسری اننگز میں اسلام آباد کی ٹیم 98رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

error: Content is protected !!