انٹرسٹی فٹبال ٹورنامنٹ ،دوسرے مرحلے کیلئے اسلام آباد گرین کی 22رکنی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے 22 رکنی اسلام آباد گرین کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، اسلام آباد ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے 22 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ دانش، باقر حسین اور مبشر ٹیم کے گول کیپرز ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں ممنون، عمر سعید، دنیال بخاری،اسد خان، نیک عالم، عمران علی، عبید خورشید، روح اللہ حسین، سہیل دینو، اشفاق الدین،، ننزیل بخاری، فیصل خان، طلحہ، عدنان سہیل، دنیال خان، اسد زمان، محمد ارسلان ارشد، نعمان صابر اور عبداللہ شوکت شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ منیجر محمد زمان اور کوچ ناصر احمد ہونگے۔ انہوں نےکہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد سلیم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، اسلام آباد گرین بہاولپور میں جاری انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کرے گی۔ اسلام آباد گرین کو ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی میں گواردر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ رکھا گیا ہے

error: Content is protected !!