انٹرسٹی فٹبال چمئن شپ کراچی ریڈ کے دو روزہ ٹرائیلز مکمل ہوگئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیا ناظم آباد کی سرسبز فیلڈ پر پی ایف ایف انٹر سٹی فٹبال چمپئن شپ کے ٹرائیلز مکمل ہوگئے۔ نیشنل کوچ سید ناصر اسمٰعیل کی زیر نگرانی ہونے والے 2روزہ ٹرائیلز مکمل ہوگئے۔ 20 رکنی دستہ کا حتمی اعلان ٹیم کوارڈنیٹر ریاض احمد آج (ہفتہ ) کو کریں گے۔ سید ناصر اسمٰعیل ، مصباح الحسن، حمید اﷲ اور شیخ اکبر ٹیم کا حتمی انتخاب کریں گے۔ منتخب ٹیم نیا ناظم آباد اسٹیڈیم پر تربیتی کیمپ کا حصہ بنے گی۔ منیجر حمید اﷲ کے مطابق منتخب ٹیم کراچی کی مختلف ٹیموں سے دستانہ میچز بھی کھیلے گی تاکہ ٹیم کے مختلف کمبی نیشن کو آزما کر اسے فائنل کیا جائے۔ سید ناصر اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے 60سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائیلز میں شرکت کی اور ہم نے دستیاب کھلاڑیوں میں سے ایک بہترین ٹیم تشکیلدینے کی کوشش کی ہے امید ہے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرکے کراچی ریڈ کو فائنل راؤنڈ میںپہنچانے میںاپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

error: Content is protected !!