انٹرسٹی فٹبال چمپئن شپ میں کراچی ریڈ کے ٹرائیلز میں کھلاڑیوں کی بھرپورشرکت

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر سٹی فٹبال چمپئن شپ میں کراچی ریڈ کی ٹیم کے دو روزہ اوپن ٹرائیلز نیا ناظم آباد فٹبال اسٹیڈیم پر نیشنل کوچ سید ناصر اسمٰعیل کی زیر نگرانی منعقد ہوئے ۔جس میں 60سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کوچ انٹرنیشنل مصباح الحسن (نیشنل بینک) ، منیجر کراچی ریڈ حمید اﷲخان،ٹیم کوارڈنیٹر ریاض احمد نے بھی ٹرائیلز میںشریک کھلاڑیوںکی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔ نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کی سر سبز فیلڈ پر کھلاڑیوں کیلئے بہترین انتظام کیا گیا تھا۔ جس کے باعث کھلاڑیوںنے دوران ٹرائیلز انتہائی جوش و جذبہ کے ساتھاپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ ٹرائیلز میں ڈسٹرکٹ ویسٹ اورڈٖسٹرکٹ سینٹرل کے رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ، کالج ، یونیورسٹی و دیگر فٹبالز حصہ لے رہے ہیں۔ دو روزہ ٹرائیلز کے مکمل ہونے کے بعد 20کھلاڑیوں کے حتمی نام کا اعلان کیا جائے گا ۔ کراچی ریڈ، کراچی گرین اور کراچی وائٹ کی منتخب ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ میں کے پی ٹی اسٹیڈیم پر مدمقابل ہونگی۔

error: Content is protected !!