انٹر ریجن انڈر 19 سہ روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل کل شروع ہوگا


راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹر ریجن انڈر 19 سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل ہفتہ سے میرپور سٹیڈیم میں شروع ہوگا، فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمپئن کراچی بلیوز اور فیصل آباد ریجنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پی سی بی کے مطابق انٹر ریجن انڈر 19تھری ڈے ٹورنامنٹ میں 18 ریجنز کی ٹیموں نے شرکت کی جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا، پانچ پانچ گروپ میچ کھیلنے کے بعد کراچی بلیوز، لاہور بلیوز اور فیصل آباد نے ٹرائنگولر سٹیج کیلئے کوالیفائی کیا۔ ٹرائنگولر سٹیج میں ہر ٹیم نے دو، دو میچ کھیلے، اس طرح دفاعی چیمپئن کراچی بلیوز اور فیصل آباد نے فائنل میں جگہ حاصل کی۔

error: Content is protected !!