انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کل سے


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ 29ستمبر کو شروع ہورہی ہے، جس کی افتتاحی تقریب شام چار بجے سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں منعقد ہوگی،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان ہوں گے، چیمپئن شپ میں پنجاب کے سکولوں کے سینکڑوں سوئمرز حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ کی نگرانی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی اور چیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمد شاہد فقیرورک کریں گے، سوئمنگ چیمپئن شپ میں 200میٹر کے انفرادی، 50میٹر بیک سٹروک، 50میٹربٹر فلائی، 50میٹربریسٹ سٹروک، 50میٹر فری سٹائل اور 50میٹر کک بورڈ ریس کے مقابلے ہوں گے جس میں انڈر18، انڈر16، انڈر14، انڈر12، انڈر10، انڈر8 اورانڈر 6 ایج گروپ کے سوئمرز حصہ لیں گے، 200میٹر کے انفرادی مقابلے انڈر18،انڈر16،انڈر14اور انڈر12کے سوئمرز کے مابین ہوں گے جبکہ انڈر6بوائز اینڈ گرلز 50میٹر کک بورڈ ریس میں حصہ لیں گے۔

error: Content is protected !!