انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چیمپئن شپ لاہورڈسٹرکٹ نے جیت لی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری کی ہدایت پر ’’سرسبز اور صحتمند پنجاب‘‘ کے سلوگن کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالی لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چیمپئن شپ لاہور ڈسٹرکٹ نے جیت لی، لاہور ڈسٹرکٹ نے 7کھیلوں میں سے 5میں پہلی پوزیشن حاصل کی، بیڈ منٹن میں لاہور ڈسٹرکٹ نے پہلی، ننکانہ صاحب نے دوسری، شیخوپورہ نے تیسری پوزیشن لی، ہاکی میں لاہور ڈسٹرکٹ ، قصور ڈسٹرکٹ اور شیخوپورہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،ٹیبل ٹینس میں بھی لاہور ڈسٹرکٹ پہلے نمبر پر رہا، شیخوپورہ دوسرے اور قصور تیسرے نمبر پررہا، تائیکوانڈو میں بھی لاہور ڈسٹرکٹ فاتح رہا، شیخوپورہ دوسرے اور قصور تیسرے نمبر پر رہا، ریسلنگ میں بھی لاہور ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے میدان مار لیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی

شیخوپورہ دوسرے اور قصور تیسرے نمبر پر رہے، فٹ بال کے مقابلوں میں ننکانہ صاحب نے پہلی، شیخوپورہ نے دوسری اور لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی،والی بال میں شیخوپورہ، لاہور اور قصور پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، جمعہ کے روزہاکی کا فائنل لاہور ڈسٹرکٹ نے جیت لیا ، ہاکی کے فائنل میں لاہور ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے قصور ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو 6-3کو شکست دی، منی ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں لاہور ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی، لاہور ڈسٹرکٹ کے کھلاڑی عبدالمنان نے 2،علی انصار ، عبدالقیوم،حسیب اور مرتضیٰ نے ایک ایک گول کیا

قصور ڈسٹرکٹ کی جانب سے محمد عتیق، معیز اور زوہیب نے ایک ایک گول سکور کیا، شیخوپورہ ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے قصور ڈسٹرکٹ کو 4-0سے شکست دیکر چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، شیخوپورہ کی جانب سے کبیر احمد نے 3جبکہ عبدالرحمن نے ایک گول کیا۔شیخوپورہ ڈسٹرکٹ کی ٹیم والی بال کے فائنل میں شیخوپورہ ڈسٹرکٹ، لاہورڈسٹرکٹ کو شکست دیکر چیمپئن بن گیا

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں ہونے والے فائنل میں شیخوپورہ نے 2-0سے فتح حاصل کی، شیخوپورہ نے دونوں سیٹ 25-16اور 25-19سے جیتے،قصور ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے ننکانہ صاحب کو 25-11اور 25-9سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، ریسلنگ میں لاہور کی ٹیم نے 8گولڈ میڈل جیتے،شیخوپورہ نے چاندی کے 3اور کانسی کے 3 میڈلز جیتے،قصور نے چاندی کے دو اور کانسی کے تین جبکہ ننکانہ صاحب نے چاندی کا ایک اور کانسی کے دو میڈلز جیتے۔

error: Content is protected !!