انٹر کالجیٹ گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ 17دسمبر سے شروع ہو گی


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز اتھلیٹکس چیمپیئن شپ 17 دسمبر سے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈائریکٹر سپورٹس فوزیہ معروف نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپیئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔ چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!