انڈر 13 کوچنگ پروگرام،،،30 کرکٹرز کے ناموں کا اعلان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے باسط علی کی سربراہی میں انڈر 13کوچنگ پروگرام کیلئے 30کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ، کیمپ 23 اپریل سے شروع ہوگا اور 4 مئی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہے گا ،کھلاڑیوں کو ان کی پرفارمنس کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے ، اعلان کردہ کھلاڑیوں میں محمد جلال ، شاہنواز خان ، فخر مرزا، ایم فرحان ، مشرف حسین ، عدنان احمد ، ایم سلیمان ، شمائل حسن ، عبید شاہد ، سرفرازعلی ، سعد آصف ، عرفات احمد ، سجاد حسین ، صدام ، ایم سلیم ، محسن سردار ، ابراہیم خان ، ایم حسنین ، شیراز خان ،زنیر حسین ،افضل منظور ،علی حسن ،آزان اویس ، ایم حمزہ ، موسی عظیم ،شعبان اشرف ، واصف حمید اور زیشان سکندر شامل ہیں۔

error: Content is protected !!