انڈر 19 ایشیا کپ،قومی کرکٹرز بنگلہ دیش روانہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم ایشیاکپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بنگلادیش روانہ ہوگئی جہاں پاکستان کا ٹاکرا سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم میگاٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بنگلادیش روانہ ہوگئی، چٹاگانگ میں پاکستانی ٹیم 3 میچ کھیلے گی۔پاکستانی ٹیم کا مقابلہ بنگلادیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ سے ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم 15 رکنی دستے پر مشتمل ہے، جبکہ کھلاڑیوں نے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ایشیاکپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 28 ستمبر سے 7 اکتوبر تک بنگلادیش میں کھیلا جائے گا، ایشیا کرکٹ کپ کے لیے پندرہ رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں کپتان روحیل نذیر ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد محسن، صائم ایوب، جہاں زیب سلطان، اویز ظفر، وقار احمد، سعد خان، محمد آصف، فرخ عباس، محمد بلال جاوید، جنید خان، موسی خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ارشد اقبال شامل ہیں۔دوسری جانب دبئی میں جاری ایشیا کپ 2018 سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رنز سے باآسانی شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔خیال رہے کہ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس بات کا اقرار کیا کہ ہم نے کسی شعبے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی جس کے باعث شکست ہوئی۔ایشیا کپ کا فائنل میچ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان 28 اپریل کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!