انڈر19کرکٹ ٹیم کے کتنے کھلاڑی وطن واپس آئے؟ٹیم منیجر نے کارکردگی پر کیا کہا؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، پاکستان نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے چھ کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، کپتان حسان خان ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش جبکہ منیجر نے غیر تسلی بخش قرار دیا ہے ۔

انڈر 19 ٹیم کے کپتان حسان خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیم اچھا نہیں کھیلی جس کی سزا ایونٹ سے باہر ہونے کی صورت میں ملی۔

ٹیم کے منیجر ندیم خان کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیم جیت کر نہ آئے تو کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوتا،کارکردگی کو تسلی بخش قرار نہیں دیا ج سکتا ،انہوں نے کہا بھارت کے خلاف میچ میں کھلاڑی پریشر برداشت نہ کرسکے اور شکست کھا گئے۔

error: Content is protected !!