انڈر19 ورلڈ کپ،سیمی فائنل مرحلہ پیر سے شروع ہوگا

کرائسٹ چرچ(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے کا آغاز   پیر سے ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ پاکستانی ٹیم 30 جنوری کو دوسرے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ فور ٹیموں پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا اور بھارت نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ، بھارت نے بنگلہ دیش، آسٹریلیا نے انگلینڈ اور افغانستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل (کل) پیر کو افغانستان اور آسٹریلیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 جنوری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!