انڈر23 گیمزکے سلسلے میںپشاور میں لوگو اور ٹرافی کی رونمائی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)صوبائی ادارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں اگلے ماہ سے شروع ہونیوالے تیسری خیبر پختونخوانڈر23گیمزکی تیاریوں کے سلسلے میںڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاورکے زیر اہتمام انڈر23 گیمزکے لوگو اور ٹرافی کی رونمائی سپیشل ایتھلیٹس نے نشترہال میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کی‘ ایتھلیٹس میں آرچری کی قومی کھلاڑی شہناز اور ٹیبل ٹینس کی زینب شامل تھیں‘اس موقع پر بیس ملین روپے کی سکالر شپ برائے تعلیم بھی 286 مرد و خواتین ان کھلاڑیوں میں تقسیم کئے گئے جنہوں نے انڈر23 گیمز 2015-2016 اور 2016-2017 میں میڈلز جیتے تھے‘صوبائی وزیر کھیل محمود خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ناظم پشاور محمد عاصم خان‘ کمشنر پشاور شہاب علی ‘سیکٹرری سپورٹس محمد طارق خان ‘ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب ‘ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان ‘ڈائریکٹر سپورٹس ویمنز گیمز رشیدہ غزنوی‘چیئرمین سپورٹس و کلچر کمیٹی میاں خان آفریدی ‘ممبر وسیم اکرم‘کوآرڈی نیٹر ساجد خان آفریدی ‘ٹیسٹ کرکٹر محمد ندیم‘سوشل ورکر صدیقی پٹنی‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز جمشید بلوچ‘ذاکر اللہ ‘تحسین اللہ خان ‘اے ڈی یوتھ عزیز اللہ خان ‘سابق پاکستان ٹیم کپتان عبدالرحیم خان‘انٹرنیشنل ایتھلیٹ محمد شاہ ‘انٹرنیشنل ہینڈ بال پلیئر سمیع اللہ مروت ‘نیشنل و انٹرنیشنل پلیئرز اور دیگر شخصیات موجود تھیں

‘ایجوکیشن سکالر شپ حاصل کرنیوالی آٹھ ٹاپ پلیئرز میں ٹیبل ٹینس کے فہد خواجہ ‘سکواش کی لائبہ اعجاز‘بناءبہادر‘نورینہ شمس ‘ٹینس کے شاہ حسین ‘حمزہ گل ‘سوئمنگ کے معاذ اختر ‘سکواش کی نمرہ عقیل شامل تھے‘تقریب میں ٹاپ گلوکار ہمایون خان ‘پروا‘لیلیٰ خان ‘اکبر علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا فخر پشاور ایوارڈ بھی اس موقع پر تقسیم کئے گئے ‘ایوارڈز حاصل کرنیوالوں میں مس رشیدہ غزنوی‘ساجد جاوید آفریدی‘رمیض علی ‘ارشد خان‘ مس حیاءناز ‘وسیم اکرم ‘عاصم خان اور جہانزیب صدیق شامل ہیںاس موقع پر اپنے خطاب میں ناظم پشاور نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی بھرپور حصہ لیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ‘

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 102 گراؤنڈز ڈی جی سپورٹس کے حوالے کر دئیے ہیں جس میں صوبہ بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور نئے گراؤنڈز میں زیادہ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا ڈی جی سپورٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں اور کھلاڑیوں کو آگے آنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع اور سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس جنیدخان کاکہناتھاکہ خیبر پختونخوامیں کھیلوںکے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے جنہیں سامنے لانے کیلئے نچلی سطح پر مرد وخواتین کھلاڑیوں کویکساں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جبکہ ان کھلاڑیوں کوتعلیم سے آراستہ کرانے کیلئے انہیں تعلیمی سکالر شپ دی جارہی ہے جس سے یقیناًکھلاڑیوں کی سہولیات ہوگی اور زیادہ سے زیادہ کھلاڑی سامنے آئینگے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشیدبلوچ خان نے بتایاکہ انکی بھر پور کوشش ہوگی کہ اگلے انڈر 23گیمزمیں پشاور دسٹرکٹ کے کھلاڑی شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ کرکے سب سے آگے رہے ،یہی وجہ ہے کہ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں مر دوخواتین ٹیموںکی تیار ی کےلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کیلئے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دیکر باقاعدہ آغازآج سے ہوجائیگا۔

error: Content is protected !!