انگرو فوڈز ٹینس چمپئن شپ کے فائنل مقابلے کل ہونگے


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) انگرو فوڈز ٹینس چمپئن شپ کے فائنل مقابلے  ہفتہ کواسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں ہونگے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اور چیمپین شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، خواتین سنگلز، بوائز اینڈ گرلز سنگلز انڈر- 18 ، انڈر- 14، انڈر- 10، سنیئرڈبلز پلس 45 اور سنیئرڈبلز پلس 60 کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں ، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!