انگلش بیٹسمین ٹخنے کی نجری کا شکار،سری لنکا کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی نہیں کھیلیں گے


کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین جانی بیئرسٹو جو ٹریننگ سیشن کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے ٹخنے کی چوٹ کا شکار ہو گئے تھے کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریزکے آخری میچ اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ایلکس ہیلز کو طلب کرلیا گیا ہے، جانی بیئر سٹو ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے سری لنکا کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں بھی ٹیم کاحصہ نہیں تھے، انگلش ٹیم کو ون ڈے سیریز میں تین صفرکی ناقابل شکست برتری حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا،انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27اکتوبربروزہفتے کو ہوگا۔

error: Content is protected !!