انگلش فاسٹ بائولر لیم پلانکٹ کا بیگ بیش لیگ ٹیم میلبورن سٹارز سے معاہدہ


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر لیم پلانکٹ کے ساتھ بیگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن سٹارز نے معاہدہ کرلیا ہے، ان کے ساتھ یہ معاہدہ لیگ سپنر میٹ پارکینسن کے ان فٹ ہونے کے بعد کیا گیا ہے،پارکینسن جو لنکاشائر کی جانب سے بھی کھیلتے ہیں کو انگلینڈ لائنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے کمر میں سٹریش فریکچر کی وجہ سے ٹیم سے باہر کردیا گیاتھا، میلبورن سٹارز نے لیم پلانکٹ کے ساتھ ساتھ باقی ماندہ میچوں کیلئے ڈائون برائوو کے ساتھ بھی معاہدہ کرلیا ہے، لیم پلانکٹ جو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ ہیں اب بیس فروری تک با آسانی بیگ بیش لیگ کے میچ کھیل سکتے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم نے اب آئندہ سیریز ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلنی ہے جس کا آغاز بیس فروری سے پہلے ون ڈے میچ سے ہوگا۔

error: Content is protected !!