انگلش کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز ڈرگ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے

لندن ( سپورٹس لنک رپورٹ )انگلش کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز ڈرگ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے، پاکستان کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ کے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایلکس ہیلز کو ڈرگ ٹیسٹ میں فیل ہونے کے باعث ہرطرح کی کرکٹ سے 21 دن کی معطلی کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا، بعد ازاں ون ڈے سیریز کا آغاز 8 مئی کو ہو گا جب کہ ورلڈ کپ کے مقابلوں کا ا?غاز 30 مئی سے ہو گا۔ افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تاریخی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیزکے خلاف 31 مئی کوکھیلے گی جب کہ پاکستان کا اپنے روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 16 جون کو ہو گا۔

error: Content is protected !!