انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر جیمز فوسٹر کرکٹ سے ریٹائر


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر جیمز فوسٹر نے جاری کائونٹی سیزن کے اختتام پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، ایسکس کی جانب سے کھیلنے والے 38 سال جیمز فوسٹر ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جیمز فوسٹر انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جیمز فوسٹر نے سات ٹیسٹ میچ اور گیارہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں

ریٹائرمنٹ کے بارے میں جیمز فوسٹر کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنے ملک انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے جبکہ ایسکس کی جانب سے ایک طویل عرصے تک کرکٹ کھیلی ہے فوسٹرکا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں کرکٹ کو خیر باد کہہ کر کوچنگ کی جانب آئوں ان کا کہنا تھا کہ وہ سکول کرکٹ کی سطح پرکوچنگ کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنی کائونٹی ایسکس کے تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے ہر لمحے سپورٹ کیا۔

error: Content is protected !!