انگلینڈ لائنز کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستان اے ٹیم کا اعلان کردیا گیا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے کل سے انگلینڈ لائنز کیخلاف یو اے ای میں شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے،اعلان کردہ سکواڈ پانچ ون ڈے سیریز کے پہلے چار میچوں کیلئے ہے جبکہ پانچویں اور آخری ون ڈے میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے دو میچ پچیس اور ستائیس نومبر کو دبئی میں تیسرا اور چوتھا میچ 30 نومبر اور دو دسمبر کو ابوظہبی میں جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ پانچ دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا، اعلان کردہ چودہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی شان مسعود، عابد علی، علی عمران، محمد سعد، خوشدل شاہ، عادل امین، محمد رضوان(کپتان)،عماد بٹ، زوہیب خان، وقاص مقصود، راحت علی، محمد عرفان جونیئر، عاشق علی اور محمد عرفان۔

error: Content is protected !!