انگلینڈ میں بے عزتی کیلئے تیار رہو،،،آسڑیلوی کپتان کی اپنی ٹیم کوہدایت


ہوبارٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے بھی اپنی ٹیم کو انگلینڈ میں ہونے والی ممکنہ بے عزتی کا سامنا کرنے کیلیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ٹم پین نے کہا ہے کہ ایک بات تو طے ہے کہ جو کچھ ہوا انگلینڈ لازمی طور پر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا، کھلاڑیوں کو اس کیلیے تیار رہنے کیضرورت ہے، اگر ہم ایک ٹیم کے طور پر اچھا کھیلے اور مثبت انداز میں آگے بڑھے تو پھر فقرے بازی خود ہی دم توڑ جائے گی۔واضح رہے کہ کینگروز جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد پہلی بار کسی سیریز کیلیے ملک سے باہر جارہے ہیں، اس ٹور میں محدود اوورز کے مقابلے ہونگے۔

error: Content is protected !!