انگلینڈ کے سابق سپنر جیمز ٹریڈ ویل ریٹائر ہوگئے


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق سپنرجیمز ٹریڈویل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، چھتیس سالہ جیمز ٹریڈویل نے اپنے کرکٹ کیریئر کاآغاز 2000میں کینٹ کائونٹی کی جانب سے کیا تھا تاہم رواں سال وہ کندھے کے آپریشن کیوجہ سے کینٹ کائونٹی کے کسی میچ میں نمائندگی نہیں کرسکے ہیں، جیمز ٹریڈ ویل نے ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹونٹی میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے دو ٹیسٹ، 45 ون ڈے میچ اور سترہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں ،اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں جیمز ٹریڈ ویل کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں نے کینٹ کائونٹی اور اپنے ملک کی کرکٹ کے کھیل میں نمائندگی کی ہے تاہم اب وقت آگیا ہے کہ میں کرکٹ کے کھیل سے علیحدگی اختیار کرلوں،ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میں کوچنگ کرنے کاخواہاں ہوں، انہوں نے کہا کہ میں کینٹ کائونٹی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ کا شکر گزارہوں کہ انہوں نے مجھے میرے کیریئرکے دوران عزت دی۔

error: Content is protected !!