انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)برطانوی شائقین کرکٹ نے بدھ سے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے اپنے ملک کے 1000ویں ٹیسٹ کے موقع پر کسی بھی دور کے گیارہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا ہے، جن میں موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے تین کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر سے کرکٹ کے شائقین نے آن لائن سروے میں بابائے انگلش کرکٹ ڈبلیو جی گریس سمیت 100 کھلاڑیوں میں سے ٹیسٹ الیون کا انتخاب کیا، جولائی  میں ہونے والے سروے میں مجموعی طور پر 6 ہزار 108 افراد سے رائے لی گئی۔انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹسمین اور سابق کپتان گراہم گوچ حیران کن طور پر ٹیم میں شامل نہیں جبکہ موجودہ کپتان جوئے روٹ، کیون پیٹرسن اور سوئنگ بولر جیمس اینڈرسن ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔گیارہ رکنی ٹیم میں الیسٹر کک، لین ہوٹن، ڈیوڈ گاور، کیون پیٹرسن، جوئے روٹ، این بوتھم، وکٹ کیپر ایلن ناٹ،گریم سوان، فریڈ ٹرومین، جیمس اینڈرسن اور باب ولیس شامل ہیں۔انگلینڈ کے بیٹنگ لیجنڈ لین ہیوٹن 1990ء جبکہ فاسٹ بولر ٹرومین 2006ء میں انتقال کرگئے تھے۔منتخب کھلاڑیوں کو یکم اگست سے شروع ہونے والے ایجبسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز پریڈ کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!