آئرلینڈ مئی میں سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کریگا

ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ)آئرلینڈ رواں سال ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 5 مئی سے ہو گا، تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17مئی کو کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش ورلڈ کلاس ٹیمیں ہیں، دونوں کے خلاف سہ ملکی سیریز کی میزبانی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے اور اس سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

error: Content is protected !!