آئل اینڈگیس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: ویدرفورڈ آئل ٹولز ٹیم کی کامیابی

ویدرفورڈآئل ٹولزاسلام آبادنے ایم او ایل ٹیم کونو وکٹوں سے ہر اکر آئل اینڈگیس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچمیں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ایم او ایلکے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا ۔ ایم اوایل نے مقررہ20اوورز میںآٹھ وکٹوں کے نقصان پر143رنزبنائے،ایم اوایل کی طرف سیعمر انعام، ندیم اورریحان بدر نے بالترتیب25 ،23 اور22 رنز بنائے۔ ویدرفورڈکی طرف سے جاوید عباس اور تبسم نے بالترتیب دو اور دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔اسکے جواب میں ویدرفورڈآئل ٹولزنے مطلوبہ ہدف 14ویں اوورز میںایک وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ویدرفورڈ کی طرف سے میچ کے بہترین کھلاڑی شعیب فاروقی نے42گیندوں پرتین چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 68ناٹ آئوٹ اور وسیم نے 32گیندوں پر دوچھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 50رنز بنائے۔ایم او ایل کی طرف سے غضنفر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

error: Content is protected !!