آئندہ سال زیادہ بہتر کارکردگی دکھائوں گی، ماریہ شرپووا

نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)روس کی ٹینس کھلاڑی ماریہ شرپووا جنہوں نے فٹنس مسائل کی وجہ سے رواں سال مزید کسی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے نے کہا ہے کہ ان کی نظریں آئندہ سیزن میں بہترین کارکردگی پر مرکوز ہیں یہی وجہ ہے کہ اس سال مزید کسی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر رہی، ان کاکہنا تھا کہ وہ اپنی فارم اور فٹنس پر توجہ دے رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ آئندہ سال مقابلوں میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے اپنی عالمی درجہ بندی کوبہتر بنائوں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ ہو چکاہے اس سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے اب میری نظریں مستقبل پر ہیں اور ٹینس کے کھیل میں ایک بار پھر بہترین مقام حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

error: Content is protected !!