آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی بنگلور پہنچ گئی،ویڈیو رپورٹ دیکھیں


بنگلور (سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ ٹرافی بنگلور پہنچ گئی اور ہوسر روڈ فورم مال میں اس کی نمائش کی گئی، اس موقع پر شائقین کی کثیر تعداد بھی ٹرافی کی جھلک دیکھنے کیلئے وہاں پر موجود تھی۔آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی 23 روزہ انٹرنیشنل دورے کے دوران نو مختلف شہروں کا دورہ کرے گی، بھارت میں ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش کا آغاز 2 دسمبر کو ممبئی سے ہوا تھا، اس کے بعد ٹرافی گزشتہ روز بنگلور پہنچی اور اب 15 دسمبر کو کولکتہ پہنچے گی اور 23 دسمبر کو دہلی اس کا آخری مقام ہو گا۔

error: Content is protected !!