آئی سی سی ویمنز گلوبل ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کی کپتانی سےبہت کچھ سیکھا، جویریہ خان

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سینئر کھلاڑی جویریہ خان نے آئی سی سی ویمنز گلوبل ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کی کپتانی کو مفید تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔جویریہ خان نے سدرن وائپرز، سرے اسٹارز اور انگلینڈ اکیڈمی کرکٹ ٹیموں کے خلاف 6 ٹی ٹونٹی میچوں میں آئی سی سی ویمنز گلوبل ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کی کپتانی کی تھی۔ میچز کا انعقاد آئی سی سی کی جانب سے ویمن کرکٹ کے معیار کو بہتر کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔جویریہ خان آئی سی سی ویمنز گلوبل ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کی کپتان اور مینٹور تھیں۔اس موقع پر جویریہ خان کا کہنا ہے کہ مختلف کنڈیشنز میں جا کر ایک نئی ٹیم کی قیادت کرنابہترین تجربہ رہا۔ اس سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

error: Content is protected !!