آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز اگلے ماہ یکم اگست سے ہو رہا ہے جہاں آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں مدمقابل آئی گی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں موجود ٹاپ کی نو ٹیمیں اس چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی جس کا دورانیہ دو سال رکھا گیا ہے۔ا?ئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل انگلینڈ میں جون 2021 کو کھیلا جائے گا۔ان دو سالوں کے دوران ہر ٹیم چھ سیریز کھیلیں گی جن میں سے تین ہوم جبکہ تین اووے سیریز ہوں گی۔پ

اکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل نہیں آئیںگی جب تک یہ دونوں ٹیمیں فائنل میں رسائی حاصل نہ کر لیں۔ہر سیریز کے 120 پوائنٹس رکھے گئے ہیں اس لحاظ سے ہر ٹیم کے پاس 720 پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع ہے

۔ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اور سری لنکا کو سب سے کم 13،13 سیریز دی گئی ہیں، جن میں 6 ہوم اور 7 اووے سیریز ہیں۔انڈیا کو 18، آسٹریلیا کو 19، انگلینڈ کو 22، نیوزی لینڈ 14، جنوبی افریقہ 16، ویسٹ انڈیز 15، اور بنگلہ دیش کو 14 سیریز دی گئی ہیں۔پاکستان رواں سال دو ہوم سیریز کھیلے گا جن میں سے اکتوبر میں گرین شرٹس دو ٹیسٹ میچز کے لئے سری لنکا کی میزبانی کرے گی جبکہ نومبر دسمبر میں ا

?سٹریلیا کی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔اگلے سال 2020 میں پاکستان تین سیریز کھیلے گا ہوم سیریز بنگلہ دیش کے خلاف جبکہ دو سیریز اووے کھیلے گا۔جولائی، اگست 2020 میں قومی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے جہاں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔دسمبر 2020 میں پاکستان دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا۔جنوری، فروری 2021 میں قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

error: Content is protected !!