آئی سی سی ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری، پاکستان ساتویں نمبر پر براجمان

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، بھارت پہلے اور پاکستان ساتویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ سٹیو سمتھ نے ٹاپ پوزیشن مستحکم کر لی۔کرکٹ کی عالمی باڈی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں مہمان آسٹریلیا کی بڑی جیت اور بے بی ٹیم افغانستان کے تجربہ کار بنگلادیش کو ہرانے سے ٹیموں کی درجہ بندی میں کوئی بڑا فرق نہیں پڑا۔بھارت بدستور پہلے نمبر جبکہ پاکستان ساتویں نمبر پر برقرار ہے۔ انفرادی رینکنگ میں ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھیننے والے سٹیو سمتھ نے قبضہ مضبوط کر لیا ہے۔

error: Content is protected !!