آئی سی سی کی سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ سے معذرت

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی نے ہالینڈ کے شہر ڈیونٹر میں جاری ٹرائی سیریز میں ٹائی میچ کے بعد سپر اوور نہ کرانے پر اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ سے معذرت کرلی ہے ۔گورننگ باڈی کے مطابق میچ آفیشلز ٹی ٹوئنٹی میچز کی پلیئنگ کنڈیشنز کو نہ سمجھ سکے جہاں ٹائی میچ کے بعد سپر اوور لازمی ہوتا ہے اور اس غفلت پر دونوں ٹیموں سے معذرت کی جاتی ہے ۔آئی سی سی حکام کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر میچ آفیشلز سے بات چیت کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

error: Content is protected !!