آئی سی سی کی وارننگ کام کر گئی، دھونی نے گھٹنے ٹیک دیئے

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے اپنے گلوز بدل لئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کھیل میں سیاست کو لانے کے حوالےدی گئی وارننگ نے کام دکھا دیا۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فیلڈنگ میں آنے سے قبل وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے بھارتی فوج کے لوگو والے گلوز بدل دیے۔دھونی نے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقاکے خلاف میچ میں بھارتی فوج کے لوگو والے دستانے پہنے تھے۔آئی سی سی نے ایکشن لے کر بھارتی وکٹ کیپر کو دستانے بدلنے کی ہدایت کی تھی۔

error: Content is protected !!