آئی پی ایل،کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن

کولکتہ(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی پی ایل کے 49ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو 6وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے والی راجستھان کی ٹیم 19اوورز میں 142رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،جوز بٹلر 39رنز بنا کر ٹاپ سکورررہے ،کلدیپ یادیونے 4بلے بازوں کو آؤٹ کیا ۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 18اوورزمیں 4وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بناکر میچ میں فتح حاصل کرلی ۔کرس لین نے 45اوردنیش کارتک نے ناقابل شکست 41رنز بنائے ،بین سٹوکس نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

 

error: Content is protected !!