آئی پی ایل:کولکتہ اور رجستھان رائلز کی شاندار فتوحات

جے پور،حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ)رائل چیلنجرز بنگلور کو تیس رنز اور سن رائز رز حیدرآبادکو پانچ وکٹوں سے شکست ہو گئی۔آئی پی ایل سیزن گیارہ کے 53 ویں میچ میں راجستھان رائلزنے راہول تریپاٹھی 80 ناٹ آؤٹ،اجنکا رہانے 33 اور ہینریک کلاسین کے 32 رنز کی بدولت پانچ وکٹوں پر 164 رنز بنائے ،اومیش یادیو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ابراہام ڈی ویلیئرز 53 اور پارتھیو پٹیل 33 رنز بنا کر رائل چیلنجرز بنگلورکو 134 رنز تک لے جا سکے اور 30 رنز سے ہار گئے ۔مرد میدان شیریاس گوپال نے چارجبکہ بین لافلن اور جیدیو انڑکت نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ایونٹ کے 54 ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے نو وکٹوں پر 172 رنز بنائے جس میں شیکھر دھاون 50،کین ولیمسن 36 اور شریواٹس گوسوامی 35 رنز بنا سکے ۔ پراسدھ کرشنا چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے ۔جواب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مرد میدان کرس لین کے 50اور رابن اوتھاپا کے 45 رنز کی بدولت پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم اس شکست کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر 18پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ۔چنئی سپر کنگز دوسری ،کولکتہ نائٹ رائیڈرز تیسری ،راجستھان رائلز چوتھی،ممبئی انڈینز پانچویں ،رائل چیلنجرز بنگلور چھٹی ،کنگز الیون پنجاب ساتویں اور دہلی ڈیئر ڈیولز آٹھویں پوزیشن پر ہیں ۔
error: Content is protected !!