آآئی پی ایل : کولکتا نے چنئی کو چھ وکٹو ں سے شکست دے دی


کولکتا (سپورٹس لنک رپورٹ) آئی پی ایل میں کولکتانائٹ رائیڈرز نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹو ں سے شکست دے دی ۔ چنئی سپر کنگز نے ابتدائی بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 177رنز بنائے ۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے لوئرآرڈر میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 43رنز کی اننگز تخلیق کی ۔ شین واٹسن 36، سریش رائنا 31اور امباتی رایودو نے 21رنز اپنے کھاتے میں درج کرائے۔ پیوش چاؤلہ اور سنیل نارائن نے دو ، دو وکٹوں کا بٹوارا کیا جبکہ کلدیپ یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں کولکتا نائٹ رائیڈرز نے 178رنز کا ہدف 18ویں اوور میں چار وکٹوں پر عبور کر لیا۔ شبمن گل 57اورکپتان دنیش کارتھک45رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سنیل نارائن نے 32رنز کی اننگز کھیلی۔ رویندر جڈیجا ، ہربھجن سنگھ ، کے ایم آصف نے ایک ، ایک وکٹ لی۔

error: Content is protected !!