آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی

میلبورن (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلوی ویمن ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل بھارت اے ویمن ٹیم کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا میچ 15 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم بھارت میں ہی شیڈول سہ ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گی جو کہ 22 سے 3 اپریل تک کھیلی جائے گی اور اس میں آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

error: Content is protected !!