آسڑیلوی کرکٹر نے کھیل کو بدنام کردیا،،،شرمناک اقدام،،،اعتراف جرم بھی کرلیا

نیولینڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کا اعتراف کرلیا ۔میڈیا سے گفتگو میں آسٹریلوی کپتان نے اپنی ٹیم کے 25سالہ اوپننگ بیٹسمین بین کرافٹ کے اقدام پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اسے شرمناک فعل قرار دیا۔

آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کیخلاف بال ٹمپرنگ کا اعتراف

جنوبی افریقی دورے میں تیسرا ٹیسٹ نیولینڈ میں کھیلا جارہا ہے، اس موقع پر بین کرافٹ نے گیند کی حالت سے چھیڑ چھاڑ کی اور اسے پیلے کی رنگ کی کسی چیز سے رگڑا۔اسٹیون اسمتھ نے ملک سے باہر پیش آنے والے اس واقعے کا اعتراف کرنے کے ساتھ ہی واضح طور پر کہا کہ وہ اس بنیاد پر کپتانی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کیخلاف بال ٹمپرنگ کا اعتراف

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہناتھاکہ شرمناک واقعہ ہے ، بال ٹمپرنگ نہیں کی جانی چاہیے تھی،بطور کپتان میں اس اقدام پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور معافی چاہتا ہوں۔آئی سی سی بال ٹمپرنگ کرنے پر آسٹریلوی اوپنر بین کرافٹ کو ایک میچ سے باہر کرنے کے ساتھ مکمل میچ فیس کا جرمانہ عائد کرسکتی ہے۔

error: Content is protected !!